15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

  

لاہور (این این آئی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(۱ٓج )3اپریل بروز پیر کو ہو گی ۔ مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ٗمذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ٗقرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائیگا۔

مزید :

کامرس -