استنبول میں’’یوم الارض‘‘ تقریب ترک عوام میں آگاہی کی منفرد کوشش ہے ،مقررین

استنبول میں’’یوم الارض‘‘ تقریب ترک عوام میں آگاہی کی منفرد کوشش ہے ،مقررین

  

استنبول(اے این این)فلسطین میں 41 ویں یوم الارض کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول میں بھی ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا گیا۔استنبول بلدیہ اور فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی میں سرگرم تنظیم فیدارکے اشتراک سے فلسطینی یوم الارض کی مناسبت سے تقریب ترک عوام میں فلسطینیوں پرصہیونی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں تصویری خاکوں کی مدد سے فلسطینی اراضی پرصہیونیوں کے غاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کی جبری گھربدری، وحشیانہ قتل عام، گرفتاریوں، یہودی آباد کاری، غزہ کا محاصرہ، مسجد اقصی اور دیگر مقدسات کی بے حرمتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس موقع پرترکی کے مشہور موسیقی بینڈ براہم نورالقدس نے اپنے مخصوص انداز میں ہلکی پھلکی موسیقی کے انداز میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے منظم جرائم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صہیونی ریاست ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی اراضی کے سرقے میں ملوث ہے۔

مزید :

عالمی منظر -