سلیم شیخ کی ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

سلیم شیخ کی ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)سلیم شیخ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس میں پوری کاسٹ حصہ لے رہی ہے ،گزشتہ روز لٹن روڈ کے ایک گھرمیں ہونے والی ریکارڈنگ میں جن فنکاروں نے حصہ لیا ان میں ہاشم بٹ، عمران احمد ،محمدمحسن ،روحی خان، آمنہ ملک، مریم نورشیخ،مہرین شاہ اور آمنہ الیاس شامل ہیں۔گزشتہ روزہونے والی ریکارڈنگ میں اداکارہ آمنہ ملک کی منگنی کے مناظرشوٹ کرنے کے علاوہ دیگرفنکاروں کا کام بھی شوٹ کیا گیا جبکہ اس بارے میں ڈائریکٹرسہیل افتخارخان نے بتایا کہ’’کفارہ‘‘کی ریکارڈنگ تسلسل سے جاری ہے اور اب تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ ڈرامے کی کہانی میں اہم معاشرتی مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔اداکارہ آمنہ ملک نے کہاکہ میراکردار بہت اہمیت کا حامل ہے جس کا کہانی سے بہت گہرا تعلق ہے ،مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے ڈائریکٹر سہیل خان نے سکرپٹ کے مطابق بہترین کاسٹ کا انتخاب کیا ہے۔محمدمحسن نے بتایا کہ میں ڈاکٹرکا کردارکررہا ہوں جو ایک حادثے کی وجہ سے آمنہ الیاس سے ملتا ہے جہاں سے کہانی ایک نیا موڑاختیارکرتی ہے۔ اس سیریل کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرانورعزیزاور ڈی اوپی ظہیرمشتاق ہیں۔

مزید :

کلچر -