جہانگیر خان کی زیر صدارت سی بی اے یونین کا اجلاس

جہانگیر خان کی زیر صدارت سی بی اے یونین کا اجلاس

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور سینٹرغوری حال میں جنرل باڈی اجلاس ہوااجلاس کی صدارت مرکزی صدر جہانگیر خان صدر سی بی اے یونین نے کی ۔انہوں نیکہاکہ خیبر سے لے کر کراچی تک پی ٹی وی کے کارکنان محترم عطاالحق قاسمی صاحب کو بطور ایم ڈی پی ٹی وی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ مرکزی صدر جہانگیر نے کہا ہم وزیراعظم نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں ایم ڈی پی ٹی وی بنایا۔ہم امید کرتے ہیں ایم ڈی پی ٹی وی بن کے ادارہ کے مسائل حل کریں گے ۔جو کہ پہلے بھی حل کر رہے ہیں ۔ہم تمام پی ٹی وی کارکنان دن رات کام کریں گے اور ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

مزید :

کلچر -