مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کے زیر اہتمام پنجابی مائیے ،ٹپے اور بولیوں کا مقابلہ

مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کے زیر اہتمام پنجابی مائیے ،ٹپے اور بولیوں کا مقابلہ

  

لاہور( فلم رپورٹر) مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کے زیر اہتمام پنجابی مائیے ،ٹپے اور بولیوں کا مقابلہ،مقابلے میں پنجاب سے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صبا بٹ پہلے ،میمونہ دوسرے ،شیزہ اور وقار الحسن تیسرے نمبر پر رہے۔مسعودکھدر پوش کی چیئر پرسن شیریں مسعود نے اپوزیشن ہولڈر طلبہ میں نقدی انعامات اور اعزای شیلڈز بھی دی۔اس موقع پر جج کے فرائض انور الحق نوری،وزیر افضل موسیقار اور ڈاکٹر سعادت ثاقب نے سر انجام دیے جبکہ کمپیئر نگ نور العین سعدیہ نے کی۔تفصیلات کے مطابق مسعود کھدر پوش کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے طلبہ و طالبات کے درمیان پنجاب ماں بولی کے فروغ کیلئے مائیے،ٹپے اور بولیوں کا مقابلہ کرایا گیا جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،لیل پور،سرگودھا،سیالکوٹ،گوجرانولہ،قصور ،شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔اس موقع پر مسعود کھدر پوش ٹرسٹ کی چیئر پرسن شیریں مسعود نے کہا آج ہمارے معاشرے میں پنجابی زبان کا ناپید ہو رہی ہے ۔حکومتی سطح پر پنجابی زبان کا استعمال نہ ہونا اس کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔پنجابی زبان پنجاب کی پہچان ہے ۔پنجابی زبان کو سرکاری سطح پر رائج کرنے کیلئے تمام حلقوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔

مزید :

کلچر -