حنا ملک کے نئے گانے’’اساں یار منانااے‘‘ کی مقبولیت

حنا ملک کے نئے گانے’’اساں یار منانااے‘‘ کی مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)سرائیکی کے معروف گلوکار وموسیقاراستاد جاویدحسین جعفری اور گلوکارہ حنا ملک کے نئے گانے’’اساں یار مناؤنااے‘‘ کی مقبولیت استاد جاویدحسین جعفری اور حنا ملک نے اپنا مشترکہ گیت’’اساں یار مناؤنااے‘‘ گزشتہ دنوں ریلیز کیا تھا جس نے پنجاب اور خاص کرکے ملتان میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ جاوید حسین جعفری نے بتایاکہ وہ اب تک بہت سارے گلوکاروں کو متعارف کرواچکے ہیں جنہوں نے بہت زیادہ نام کمایا ہے اور گلوکارہ حنا ملک بھی ان کی لائق شاگرد ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنایاہے۔استاد جاویدحسین جعفری نے مزیدکہاکہ ان کا حنا ملک کے ساتھ گایاہوا گانا بہت مقبول ہوا ہے وہ اب مزید گانے بھی ان کے ساتھ کریں گے۔

مزید :

کلچر -