بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں‘مہوش حیات
لاہور(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں، آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں، مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آج کل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اس لئے میں پاکستان میں ہی رہ کرکام کرناچاہتی ہوں۔