اداکار عبید شیخ کراچی منتقل

اداکار عبید شیخ کراچی منتقل

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورکے حالات سے تنگ آکراداکا عبیدشیخ بھی کراچی منتقل ہوگئے ہیں جہاں انہیں کئی ڈراموں میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اس بارے میں عبیدشیخ نے’’پاکستان‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں لاہورمیں رہتے ہوئے کئی سال جدوجہدکی لیکن اس کے باوجود ایسا کام اور ایسا کردارنہیں ملا جس سے میں مطمئن ہوتا جبکہ اس کے علاوہ لاہورمیں کافی عرصے سے پروڈکشن بہت کم ہوگئی تھی جس کیو جہ سے میں کچھ عرصہ پہلے کراچی شفٹ ہوگیاجہاں مجھے بہت اچھا رپسانس ملا ہے ،میرے کئی ڈرامے آن ایئرہوچکے ہیں جبکہ ان دنوں میں ڈائریکٹرزاہدمحمودکی سیریل’’ بچے برائے فروخت‘‘اورافتخارافی کی سیریل’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘میں کام کررہا ہوں۔

مزید :

کلچر -