شاہ رخ خان بالی وڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں،لائبہ خان

شاہ رخ خان بالی وڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں،لائبہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ لائبہ خان نے کہاہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ میں میرے سب سے پسندیدہ ادکار ہیں ۔ ان کی سب سے بڑی خوبی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان ہونا ہے ۔اگر وہ پاکستان میں ہوتے تو میں کب کی ان سے شادی کرچکی ہوتی ۔اداکارہ نے کہا کہ اسلا م میں چار شادیوں کی گنجائش ہے اور اگر شاہ رخ خان چاہیں تو میں ان سے فور اًشادی کرلوں گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ شاہ رخ عمر میں اگر مجھ سے بڑے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی شادیاں ہوتی رہی ہیں ۔اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں شاہ رخ کے سامنے شادی کی خواہش کا ضرور اظہار کروں گی ۔

مزید :

کلچر -