میوہسپتال ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین کام کرنا چھوڑ گئی
لاہور(جنرل رپورٹر) میوہسپتال ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین کام کرنا چھوڑ گئی 4کروڑ مالیت کی مشین چند ماہ قبل لگائی گئی تھی بتایا گیا ہے کہ مشین 15روز قبل خراب ہوئی جو تاحال ٹھیک نہیں کرائی جا سکی اسی صورتحال کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ایمرجنسی ایسے مریض جنہیں سی ٹی سکین کی فوری ضرورت ہوتی ہے ان کا ٹیسٹ نہیں ہو پاتے اور انہیں پرائیویٹ بھجوایا جاتا ہے۔