پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے

پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔مسلم لیگ(ن) سندھ کو پنجاب جیسا ترقی یافتہ صوبہ بنائے گی۔بلاول بھٹو باپ کے نقشے قدم پر چلنے کی بجائے عوام کی بنیادی مسائل پر توجہ کریں۔ان کی پاس مزید ایک سال باقی ہے اس کے بعد مسلم لیگ (ن) سندھ میں اپنی حکومت بنائے گی اور سندھی عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ کرے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) سندھ کے لوگوں کو لاوراث نہیں چھوڑے گی اب عوام کے واراث میاں نواز شریف ہیں چار سالوں میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر حکمران چاہیے تو عوام کو پر امن اور اچھا ماحول مہیا کر سکتے ہیں ۔ماضی میں اگر حکومتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کیا ہوتاتو موجودہ حکومت کو اتنے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑھتا۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف نے پہلے ایک سال چار حلقوں کا ڈرامہ رچایا پھر دھرنہ دیا اور اب پاناما لیکس پر اپنی سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان کی منفی سیاست اسی ماہ تک اپنی موت ہمیشہ کیلئے مرنے والی ہے۔شریف فیملی سپریم کورٹ سے سرخرو ہو کر نکلے گی اور عدلیہ کی جیت ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -