عوام کی خدمت کرنیوالوں کے خلاف انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہو گی،علی عدنان

عوام کی خدمت کرنیوالوں کے خلاف انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہو گی،علی عدنان

  

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے نائب صدر علی عدنان چوہدری و چیئر مین علی عمران چوہدری نے کہا ہے کہ ملک اورعوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف انتشار اور افراتفری کی سیاست کامیاب نہیں ہو گی،بے لوث عوامی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے،ہماری حکومت نے جو بھی پروجیکٹس کی تعمیر کی ہے ان میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکتی،بلکہ ان منصوبوں کی تعمیر میں اربوں کی بچت کی گئی،وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز داروغے والا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر سممیرا امجد سمیت دیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والے اب سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں ، عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،احتجاج اور منفی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں۔خوشحالی کا سفر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ چکا ہے اب ترقی کے اس سفر میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -