پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا کوشامل کیا گیا،راجہ شوکت

پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا کوشامل کیا گیا،راجہ شوکت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہرتعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں کے طلبا وطالبات کوشامل کیا گیاہے ۔بلوچستان کے طلبا وطالبات کا کوٹہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بڑھایا گیاہے اور ہمارا یہ اقدام قومی یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دے رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماراہے اور ہمیں سب کو ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔ پنجاب میں ہونے والے شاندار کام کا کریڈ ٹ وزیراعلی شہبازشریف کو جاتا ہے اور پنجاب میں جو غیر معمولی کام ہوئے ہیں اس کے پیچھے اصل قوت محرکہ شہبازشریف کی قیادت ہے ۔ تعلیم اور صحت کے میدان میں شہبازشریف نے بے مثال اور انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں انہوں ر نے کہاکہ پورا ملک تعلیم کے میدان میں پنجاب حکومت کی پیشرفت سے بہت متاثر ہے،جس طرح پنجاب میں داخلہ مہم کا آغاز کیاہے دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام کے حوالے سے پنجاب نے بہترین قانون سازی کی ہے پنجاب حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں شاندار کام کیاہے اوروزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے جو دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -