پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کا آپس میں خاموش اتحاد چل رہاہے ،حلیم عادل

پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کا آپس میں خاموش اتحاد چل رہاہے ،حلیم عادل

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کا آپس میں خاموش اتحاد چل رہاہے ،اوپر نیچے ہونے والی تین ضمانتوں کو دیکھ کر پورا ملک سکتے کے عالم میں ہے صاف ظاہر ہے کہ نواز حکومت پر پیپلزپارٹی کی تنقید نے رنگ دکھا دیاہے ،اس وقت عوام کو ایک بار پھر سے بے وقوف بنانے کے لیے ملکی لٹیروں نے ایکا کرلیا ہے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ عمران خان نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی خطرہ بن چکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 253کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور حلقے کی عوام سے مختلف مقامات پر ہونے والی ملاقاتوں میں کیا،انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتیں 2018میں پھر سے حکومت بنانے کا سوچ رہی ہیں جس کے لیے یہ لوگ ہرحال میں چیئرمین عمران خان کا راستہ روکنے کی کوشش کرینگے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس وقت تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پروٹول اور دفاتر میں عوام رل رہی ہے ،غریبوں اور ناداروں پر ظلم کرنے والے ان لوگوں نے پاکستان کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ رکھاہے ۔ آج اس ملک کی عوام زہنی مریض بن چکی ہے ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تلی عوام مہنگائی اور لاقانونیت کے ڈپریشن میں مبتلا ہے ،ملک بھر میں مہنگائی کا جن حکمرانوں کی وجہ سے آزا د ہے ،کوئی بھی ایک چیز ایسی نہیں جس کی قیمت آسمان سے باتیں نہ کررہی ہو۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں شریف برداران نے اپنے چار سالوں میں تماشہ لگائے رکھا ہے اور دل کر کھول کر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیاہے ایک ایک منصوبے کا تین تین بار افتتاح کیا گیا مگر ان میں سے ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں ہے جس کے بننے یہ تکمیل کے کوئی امکانات حال یہ مستقبل میں دکھائی دیتے ہو یعنی ان لوگوں نے جو بھی کام کیئے اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبوں کو بھرنے کے لیے شروع کیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -