پولیس یونیفارم کی تبدیلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے،نوٹیفکیشن

پولیس یونیفارم کی تبدیلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے،نوٹیفکیشن

  

لاہور( خبرنگار) پنجاب پولیس کے اہلکار 3 اپریل بروز پیر سے نیا یونیفارم پہنیں گے۔ سی پی او نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ نئی یونیفارم کی دوسری کھیپ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز پہنچادی گئی۔سنٹرل پولیس آفس پنجاب نے پولیس اہلکاروں کو پیر سے نیا یونیفارم پہننے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سے ایک پولیس اہلکار 2 یونیفارم حاصل کرسکتا ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یونیفارم کی تبدیلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جو اہلکار رولز ریگولیشن کی پاسداری نہیں کرے گا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو 32 ہزار یونیفارم تقسیم کی جاچکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -