بھٹہ چوک، گھر کی چھت گرنے سے 3افراد شدید زخمی

بھٹہ چوک، گھر کی چھت گرنے سے 3افراد شدید زخمی

  

لاہور (خبرنگار)بھٹہ چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے ، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا ، حالتیں خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹہ چوک کے علاقہ میں سی این جی پمپ کے قریب واقع ایک مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود 3افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جن کو امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرفوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -