گارڈن ٹاؤن: زیر حراست پولیس اہلکار فرار

گارڈن ٹاؤن: زیر حراست پولیس اہلکار فرار

  

لاہور(خبرنگار) گارڈن ٹاؤن پولیس کی حراست سے اہلکار اعجاز فرار ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے اے ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے سب انسپکٹر جعفر علی نے دوران گشت دو خواتین کو مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا اور تھانے لیجا کر ایک کمرہ میں بند کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اعجازوغیرہ اہلکاروں نے حراست میں لیے جانے والی خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر بداخلاقی کی، جس پر پولیس حکام نے اہلکار اعجاز کو حراست میں لے رکھا تھا کہ گزشتہ رات اہلکار اعجاز تھانہ سے فرار ہو گیا جس پر ڈی آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -