ڈی آئی جی آپریشنز کے اچانک دوروں میں تیزی ، متعدد تھانیدارواہلکار معطل
لاہور( خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے رات گئے تھانوں اور صبح سویرے گرجا گھروں کا دورہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر،ڈیوٹی میں غفلت اور ناقص مانیٹرنگ پر مختلف ایس ایچ اوز و اہلکاروں کو معطل،شوکاز نوٹس جبکہ 2ایس پیز کی سخت برہمی کرکے جواب طلبی اورناراضی کا مراسلہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے یکم اور دواپریل کی درمیانی شب تقریبً ا2بجے رات کو تھانہ شمالی چھاؤنی اور شادمان کا اچانک دورہ کرکے ڈیوٹی چیک کی تو نہ ڈیوٹی پر کوئی اہلکار موجودتھا اور جو موجودتھے وہ الرٹ نہیں تھے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے شادمان کے وہیکل سٹاف کے تمام محافظوں اور پولیس لائنز کے ناکہ پر مامور تمام اہلکاروں کو فوری معطل کردیا ۔اس کے علاوہ تھانہ شمالی چھاؤنی کے محررکو سخت سرزنش کرکے معطل کردیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے صبح سویرے شہرکے مختلف گرجاگھروں کا دورہ کیا اور غفلت اور نااہلی پرایس ایچ اوشمالی چھاؤنی اورایس ایچ او نولکھاکو ناقص ڈیوٹی کرنے ،غیر حاضری اور غفلت برتنے پر فوری معطل کردیا ۔اسی طر ح دربار بی بی پاکدامن کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے دوران محرر چوکی دربار بی بی پاک دامن کو معطل اور انچارج ڈیوٹی و ایس ایچ او سول لائنز کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے ناقص مانیٹرنگ پر ایس پی صدر ڈویژن رضوان عمر گوندل اور ایس پی سول لائنز ڈویژن علی رضا پر سخت اظہارِ برہمی اور جواب طلبی کی ہے۔