ڈولفن فورس کی وردی میں ملبوس اغوا کار نوجوان کو اٹھا کر لے گئے

ڈولفن فورس کی وردی میں ملبوس اغوا کار نوجوان کو اٹھا کر لے گئے

  

لاہور(خبرنگار)چوہنگ کے علاقہ میں ڈولفن فورس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان نے20سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر تے ہوئے نا معلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری مغوی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی مغوی کے بھائی کی درخواست پر کاروائی کر تے ہوئے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے۔بتا یا گیا ہے کہ چوہنگ کا رہائشی 20سالہ نذیر احمد اپنی موٹر سائیکل پر جو بلی روڈ سے گز ر رہا تھا کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے اسے زبر دستی اغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے اور نامعلوم افراد نے مغوی نذیر کے موبائل سے فون کر کے دو لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور کہا کہ دو لاکھ دے جاؤ اور نذیر کو لے جاؤ۔ مغوی کے بھائی فقیر حسین اوروالدہ نے پو لیس کو بتا یا کہ ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہ ہے۔

مزید :

علاقائی -