دوگھروں میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا

دوگھروں میں آتشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا

  

لاہور (خبر نگار)شہر کے 2مختلف مقامات پر آتشزدگیوں سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، امدادی ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ ہنزہ بلاک میں واقع ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جبکہ کھیرا پل کے علاقہ میں بھی گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

علاقائی -