تھانہ شالیمار کے تفتیشی افسر نے نوٹس میں لائے بغیر ہی مال مسروقہ تقسیم کر دیا

تھانہ شالیمار کے تفتیشی افسر نے نوٹس میں لائے بغیر ہی مال مسروقہ تقسیم کر دیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن شالیمار نے اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور دیگر افسران کو بتائے بغیر3لاکھ روپے برآمدگی مدعیوں میں تقسیم کر دی۔،واقعہ کے بارے میں افسران نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شالیمار نے چوری ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کر کے ان سے3لاکھ روپے سے زائد 7رقم برآمد کی تھی جو مدعیوں کے حوالے کر دی گئی حالانکہ اس کا افسران بالا کے نوٹس میں لایا جانا قانونی طور پر لازمی تھا۔افسران خود میڈیا کے سامنے رقم اصل مالکان کے حوالے کرتے لیکن انچارج انویسٹی گیشن شالیمار نے کسی بھی افسرکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے طور پر رقم تقسیم کر دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان کا کہنا ہے کہ انچارج کے ایسا کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -