عمران خان نے اداروں کی تضحیک کا ٹھیکہ اٹھا یا ہے ، قوم کا سب سے بڑا مسئلہ خان صاحب ہیں : مریم اورنگزیب

عمران خان نے اداروں کی تضحیک کا ٹھیکہ اٹھا یا ہے ، قوم کا سب سے بڑا مسئلہ خان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کی تضحیک کا ٹھیکہ اٹھایا ہواہے، اس وقت قوم کا سب سے بڑا مسئلہ خان صاحب بنے ہو ئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے، انہوں نے خیبر پختونخوا کے عو ام سے جھوٹ بولااورملکی ترقی روکنے کی کوشش کی،ملک کی ترقی میں رکاوٹ اور قوم کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان بنے ہوئے ہیں۔وزیر مملکت نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ خان صاحب اپنا جھوٹ چھپانے کیلئے رونا شروع کردیتے ہیں لیکن جتنے مرضی جھوٹے الزام لگا لیں انہیں 2018کے الیکشن میں قوم اورالیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا۔کے پی کے میں ڈیڑھ سال سے احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے اورحیرت کی بات ہے کہ عمران خان سے جب بھی جواب مانگا جائے تو وہ اداروں کو گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں جبکہ ایک نواز شریف ہیں جو تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کے باوجود بھی اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -