عدالت بھٹو پھانسی ریفرنس کافیصلہ کرے

عدالت بھٹو پھانسی ریفرنس کافیصلہ کرے
 عدالت بھٹو پھانسی ریفرنس کافیصلہ کرے

  

سکھر (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں موجود ہے‘ سپریم کورٹ کو ریفرنس پر از خود نوٹس لے کر فیصلہ کرنا چاہئے‘ شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف بین الاقوامی سازش ہوئی‘ امریکہ کو پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا اور مسلم ممالک کو اکٹھا کرنا برداشت نہیں ہوا، پانامہ کیس سپریم کورٹ میں ہے دیکھیں کیا فیصلہ آتا ہے۔ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ 12مارچ18ء کے بعد ہر سیاسی سوال کا جواب دوں گا۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ اول -