قانون کے رکھوالے آتش بازی سامان کی سمگلنگ کا طریقہ کارجاننے سے قاصر

قانون کے رکھوالے آتش بازی سامان کی سمگلنگ کا طریقہ کارجاننے سے قاصر

  

لا ہور (کرا ئم رپورٹر) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 01ء کے تحت آتش بازی کی خرید وفروخت کی اجازت نہیں یہ ممنوعہ کاروبار ہے جس کا لائسنس دیا جا سکتا ہے نہ ہی رجسٹریشن کی جا سکتی ہے، تا ہم شب بارات کی آمد کیساتھ ہی ہر سال اس گھناؤنے کاروبار میں ایک بار بھر خوفناک اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک پڑوسی ملک سے شب بارات کے موقع پر درجنوں کنٹینروں میں آتش بازی کا خطرناک سامان بھی منگوائے جانے کے بارے میں علم ہوا ہے ، جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے یہ معلوم کرنے سے قاصر ہیں کہ بغیر لائسنس یہ موت پھیلانے والا ممنوعہ سامان کس طریقہ سے درآمد کیا جا رہا ہے ،ادھرچائنا سے بڑی تعداد میں آتش بازی کے سامان کی درآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے پاس معقول جواب نہیں کہ اس کی اجازت کیسے ملتی ہے یا سمگلنگ میں کون سے ادارے ملوث ہیں ۔

ناواقف

مزید :

صفحہ اول -