شفافیت اور میرٹ ہماری حکومت کے بنیاد ی ستون ہیں ، سی پیک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی : شہباز شریف

شفافیت اور میرٹ ہماری حکومت کے بنیاد ی ستون ہیں ، سی پیک کیخلاف کوئی سازش ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اورعالمی بینک کے سابق سینئر نائب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات ، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے، انڈسٹریل پارکس کے قیام اور معاشی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اورعالمی بینک کے سابق سینئر نائب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان خصوصاً پنجاب کی ترقی کیلئے لیڈنگ کردار ادا کیا ہے اور پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو سی پیک نے نئی جہت عطا کی ہے۔چین کی حیران کن ترقی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔سی پیک کے باعث پاکستان میں ترقی کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک کا عظیم تحفہ ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔سی پیک کے بے پناہ فوائد سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سی پیک ایک گیم چینجر ہے۔بعض عناصر سی پیک کے عظیم تحفے سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔سی پیک آگے بڑھے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔پروفیسر جسٹن یی فولن نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن (Mr. Long Dingbin)،صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کے علاوہ معروف صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوسری طرف شہبازشریف کی زیر صدارت تعطیل کے باوجوداعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، 2گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے،ہیومن ریسورس کے اموراور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران پا کستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے انڈوومنٹ فنڈکے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں گردے اورجگر کے امراض کے علاج معالجہ کیلئے بڑے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے ۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج مفت ہوگااور 470 بستروں پر مشتمل یہ ادارہ گردے اور جگر کے امرض کے علاج کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔ ادارے میں جگر اورگردے کے امراض کے علاج کے علاوہ ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے تحقیقی کام بھی ہوگا۔رواں سال کے آخر میں ہسپتال کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور مریضوں کا علاج شروع ہوگا ۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹرکے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر نے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز صحت،خزانہ،سی ای او پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی اور متعلقہ حکام نے اجلاس شرکت کی۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -