کولمبیا بارشوں سے سیلاب، تودے گرنے سے 258افراد ہلاک،400زخمی، ہنگامی حالت نافذ

کولمبیا بارشوں سے سیلاب، تودے گرنے سے 258افراد ہلاک،400زخمی، ہنگامی حالت نافذ

  

موکوا( مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) کولمیبا کے علاقے موکوا میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ، رات گئے شدید بارش کے دوران مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 258 افراد ہلاک، 400 زخمی ہو گئے جبکہ 200 کے قریب لا پتہ ہیں۔ رات بھر جاری رہنے والی شدید بارش کی وجہ سے دریاؤ ں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور صوبے پوٹومایو میں مکان زیر آب آگئے۔جس کے باعث258افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک میں ایمرجنسی کے پیش نظر فوج تعینات کر دی گئی ہے 1100 فوجی اور پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکام نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ علاقہ بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر تنہا رہ گیا ۔ریسکیو سروسز کے مطابق آس پاس کے 17 علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ مسٹر کاسترو کا کہنا ہے کہ ان کا اپنا مکان بھی تباہ ہو چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -