انسداد دہشتگردی چیلنج کے سیکنڈ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری

انسداد دہشتگردی چیلنج کے سیکنڈ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری

  

جہلم(صباح نیوز)دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کی مشق سیکنڈ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جہلم کے قریب جاری ہیں۔ ان مقابلوں میں چین، ترکی اور برطانیہ سمیت دس غیر ملکی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت بڑ ھا نے کی تیاریوں کے سلسلے میں جہلم کے قریب سیکنڈ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ہیں۔ ان مقابلوں میں پاک فوج کی آٹھ ٹیموں کیساتھ دس غیر ملکی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ٹیم سپرٹ مقابلوں میں چین، انڈونیشیا، اردن، ملائیشا، مالدیپ، میانمار، سری لنکا، ترکی، تھائی لینڈ اور برطانیہ کی ٹیمیں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔مقابلوں کے دوسرے روز ملٹری ٹیموں کی جسمانی فٹنس اور ٹیم سازی کو جانچا گیا،ٹیم سپرٹ مقابلوں میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی قابلیت کو جانچا جائے گا۔ خیال رہے کہ پہلے ایونٹ میں پاک فوج منگلا کور کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -