بین الاقوامی ماہر معاشیات پروفیسر جسٹن یی فولن کی شہبازشریف کی لیڈر شپ کی تعریف

بین الاقوامی ماہر معاشیات پروفیسر جسٹن یی فولن کی شہبازشریف کی لیڈر شپ کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چین کی معروف پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اورعالمی بینک کے سابق سینئر نائب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ملاقات کے موقع پر اپنی کتاب کا تحفہ پیش کیا اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کی لیڈر شپ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ پاکستان خصوصاً پنجاب کی ترقی و خوشحالی میں آپ کا لیڈنگ کردارہے اور آپ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔پروفیسر جسٹن یی فولن نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک حقیقی لیڈر ہیں اورآپ نے جامع اصلاحات اور غیرمعمولی اقدامات کرکے صوبے کی معیشت کو مضبوط بنایا ہے اوریہی وجہ ہے کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی تیزرفتار ترقی کی مثال بیرون ملک بھی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جو غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں ہم ان سے سیکھنا چاہتے ہیں اورمجھے خوشی ہے کہ آج میری آپ سے ملاقات ہوئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -