پاکستان ریلویز کی تاریخ کے طاقتور ترین انجن ریلوے فلیٹ کا حصہ بن گئے

پاکستان ریلویز کی تاریخ کے طاقتور ترین انجن ریلوے فلیٹ کا حصہ بن گئے

  

لاہور( آن لائن)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جنرل الیکٹرک کمپنی امریکہ سے خریدے گئے 4000 ہارس پاور کے لوکوموٹیوز کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدجاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر مکنیکل انصربلا، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ وقار احمد شاہد ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورسفیان ڈوگر سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے لوکوموٹیوکی انسپکشن کی اور میڈیا سے بات چیت میں بتایا جولائی میں خریدے گئے تمام 55لوکوموٹیوز کے ملک پہنچنے کے بعد پاکستان ریلویز کی مال برداری کی صلاحیت دو گنا ہوجائے گی۔یہ لوکوموٹیوز کراچی کی بندرگاہ سے کول پاور پلانٹس کوئلے کی سپلائی کیلئے بھی استعمال کیے جائیں گے۔ نئے لوکو مو ٹیومجموعی طور پر 3400ٹن لوڈ کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ ریلوے اس سے پہلے 2250ٹن صلاحیت کے حامل لوکوموٹیوز استعمال کر رہا ہے ۔ یہ لوکوموٹیوز کم ایندھن استعمال کرتے ہیں اور زیادہ انوائیرمنٹ فرینڈلی ہیں۔ بیمار اور لاغر ریلوے میں نئی زندگی آرہی ہے ۔

ریلوے انجن

مزید :

صفحہ آخر -