باب ڈیلن نے تین ماہ بعد نوبل انعام لے ہی لیا

باب ڈیلن نے تین ماہ بعد نوبل انعام لے ہی لیا

  

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈش میڈیا کے مطابق امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِیلن نے تین ماہ سے زائد عرصے بعد آخرکار اپنا نوبل انعام برائے ادب لے ہی لیا۔انھوں نے اپنامیڈل سٹاک ہوم میں پہلے سے طے شدہ کنسرٹ سے قبل ایک نجی تقریب کے دوران حاصل کیا۔اس سے قبل نوبیل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ باب ڈلن کو نوبل انعام کے لیے براہِ راست لیکچر نہیں دینا پڑے گا اور وہ اپنا لیکچر ریکارڈ کر کے پیش کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ باب ڈلن کو گذشتہ سال اکتوبر کی 13 تاریخ کو ادب کا نوبیل انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس نے ادبی حلقوں کے بڑے حصے کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیوں کہ وہ روایتی معنوں میں ادیب نہیں بلکہ نغمہ نگار ہیں۔ اس سے قبل ادب کا نوبیل انعام عام طور پر ناول نگاروں اور شاعروں کو دیا جاتا رہا ہے۔با75 سالہ باب ڈلن کو 'امریکی نغمہ نگاری کی عظیم روایت کے اندر رہ کر نئے شاعرانہ پیرائے تخلیق کرنے' کے صلے میں 13 اکتوبر کو نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔باب ڈلن اس انعام کی تقریب میں نہیں جا سکے تھے۔ نوبیل انعام کی رسم ہے کہ نو لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے والے کو ایک خطاب بھی کرنا ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -