مسلم لیگ (ن) اب پاناما لیگ بن گئی ، حیدر زمان قئریشی

مسلم لیگ (ن) اب پاناما لیگ بن گئی ، حیدر زمان قئریشی

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات حیدر زمان قئریشی نے وفاقی وزیر سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفیق الزام تراشی کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔ حقائق یہ ہیں کہ نواز شریف کی حکومت شریف خاندان کا منشی چلا رہا ہے جو قومی اداروں کی لوٹ سیل سے لے کر آئے روز تیل کی قیمتیں بڑھا کر بیرون ملک شریف خاندان کے اثاثے بنا رہے ہیں۔ ایک بیان میں حیدر زمان قریشی نے کہا کہ سعد رفیق جیسے نالائق وزیر کی وجہ سے ریلوے محکمے کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور لوگ ریلوے کے ذریعے سفر کرنے میں خطرہ محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کی بجائے رواداریوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب پاناما لیگ بن گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -