بڈیانہ، فیس بک دوستی قتل کیس کی مرکزی ملزمہ نائلہ منظر عام پر آگئی

بڈیانہ، فیس بک دوستی قتل کیس کی مرکزی ملزمہ نائلہ منظر عام پر آگئی

  

بڈیانہ(نامہ نگار)فیس بک دوستی قتل کیس کی مرکزی ملزمہ نائلہ منظر عام پر آگئی،ملزمہ نے ایڈیشنل سیشن جج پسرورشوکت کمال ڈار کی عدالت میں پیش ہو کر 8 اپریل تک عبوری ضمانت کروا لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے مشہور فیس بک دوستی قتل کیس میں مرکزی ملزمہ نائلہ جو بیرون ملک فرار ہوگئی تھی اچانک منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے ایڈیشنل سیشن جج پسرور شوکت کمال ڈار کی عدالت سے اپنی اور اپنے بھائی بابر کی8اپریل تک عبوری ضمانت کرو الی ہے جبکہ تفتیشی افسر ندیم اشرف نے ابھی تک فرانزک لیبارٹری سے مقتول شیرون کی پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹیں حاصل نہیں کیں،مرکزی ملزمہ نائلہ کی والدہ اوربہن کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے۔8اپریل کو عبوری ضمانت کی دوبارہ سماعت ہوگی جبکہ مقتول شیرون کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -