عدالتیں سزائیں دیتیں توملٹری کورٹس کی گولی نہ نگلنا پڑتی، ایس ایم ظفر

عدالتیں سزائیں دیتیں توملٹری کورٹس کی گولی نہ نگلنا پڑتی، ایس ایم ظفر

  

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر قانون وپارلیمانی امور ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ اگر عدالتیں ملزمان کو سزائیں دیتیں تو پارلیمنٹ کو کڑوی گولی نہ نگلنا پڑتی،مجبوراً پارلیمنٹ کو فوجی عدالتوں میں2سال کی توسیع کرنا پڑی،سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے،امریکہ سے پاکستان قرضہ لیتا ہے اور پانامہ میں چلا جاتا ہے۔ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے ہکا کہ امریکہ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہو رہا ہے،پاکستان نے کبھی بھی امریکہ کو نہیں چھوڑا ہے،امریکہ سے جو قرضہ پاکستان کے لئے آرہا ہے وہ پانامہ میں چلا جاتا ہے مگر پاکستان کے عوام کیلئے خوش آئند بات یہ ہے کہ اب چین بھی پاکستان کی مدد کر رہا ہے،خوش آئند بات یہ ہے کہ چین پاکستان کو قرضہ دینے کے بجائے پروجیکٹ بنا کر دے رہا ہے۔چین پاکستان کیلئے امریکہ کے متبادل کے طور پر سامنے آیا ہے،میگا پروجیکٹس چین کے تعاون سے بنا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -