مغربی ہواؤں کے باعث آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کے باعث آج سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث (آج)پیر سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں برسنے کا امکان ہے جس کے باعث ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ترجمان راشد بلال کے مطابق سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ،سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد ٗپیر سے جمعرات تک راولپنڈی ، اسلام آباد ،کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ٗ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن ٗ بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد میں44، لاڑکانہ ، جیک آباد،پڈعیدن43، تربت، لسبیلہ، چھور، مٹھی، سکھر، روہڑی اور موہنجوداڑو میں 42 جبکہ لاہور میں 21، اسلام آباد 15، کراچی 23،پشاور 17، کوئٹہ 10،گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 05تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -