پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش ہے، ناصررمضان گجر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش ہے، ناصررمضان گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجرنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں باراضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے انہوں نے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اپریل کے مہینے میں3ارب کابوجھ برداشت کرنے کا بیان عوام سے دھوکہ ہے کیونکہ پچھلے دنوں مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ مارچ میں بین الاقوامی ماریکٹ میں بینج مارک برینیٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں7سینٹ فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.57ڈالر فی بیرل میں طے پائے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں27سینٹ کی ریکارڈ کمی کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے47.77ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستا جبکہ ملک میں مہنگا فراہم کرنا عوام سے زیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ گردشی قرضے حکومت کے لیے وبال جان بن گئے ہیں اور گردشی قرضوں کی رقم 4کھرب14ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے وزیر خزانہ کا سب اچھا ہے کا بیان غلط ہے اور حکومت قرض در قرض قرضوں کے جال میں پھنس رہی ہے بیرونی قرضے تو ابھی ادا کرنا درکنار پرائیویٹ پاور پلانٹ اور ان پلانٹ کو ادھار پٹرول پہنچانے والے اداروں کا قرضہ 4کھرب14ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی ادائیگی کیلئے اب حکومت نے صرف50ارب جاری کیے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہیں گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے پٹرول مہنگا کرناعوام سے زیادتی ہے۔اگر بین الاقوامی سطح پر پٹرول سستہ ہوا تو ملک میں عوام کو بھی اس کا ریلیف دیا جائے لیکن حکومت پٹرول مہنگا کرکے ریلیف کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔