ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، میاں مقصود

ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے، میاں مقصود

  

لاہور(پ ر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے۔ہمارے پاس کرپشن سے پاک،باکردار اورمحب وطن قیادت موجود ہے۔الحمد للہ جماعت اسلامی کے کسی ایک فرد پر بھی کسی قسم کی کرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔جب تک پاکستان میں مغربی اور ہندوانہ کلچر کاقلع قمع کرکے اسلامی طرزحکومت قائم نہیں کردی جاتی ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،لوگوں کی زندگیوں میں آسودگی نہیں آسکتی،امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوسکتی اور ملک ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات پر مبنی ترجیحات نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔احتساب نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔جن قوموں میں بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوجائے وہ اپنے وجود کابوجھ برداشت نہیں کرسکتیں۔

کی توڑ پھوڑ کے سواکچھ نہیں کیا۔صوبے بھر کے ترقیاتی بجٹ کو محض ایک شہر پر لگادیا گیاہے اور کوئی پوچھنے والانہیں۔دیگر اضلاع کے عوام میں احساس کمتری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کی انتہاہوچکی ہے۔منافع بخش ادارے بھی نااہل اور خلاف میرٹ تعیناتیوں کی بدولت خسارے میں پہنچ گئے ہیں۔عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ کاغذی منصوبوں سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں اختیار کرے جن سے حقیقی معنوں میں غریب عوام کو فوائد حاصل ہوں۔ ڈنگ پٹاؤ حکمت عملی اور کچن کیبنٹ کے فیصلے اشرافیہ کے لیے تو ہوسکتے ہیں۔ مگر عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں بن سکتے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -