تحفظ ناموس رسالتؐ ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی، مولانا اجمل قادری

تحفظ ناموس رسالتؐ ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی، مولانا اجمل قادری

  

لاہور( پ ر)جمعیت علماء اسلام(س) کے سرپرست اعلیٰ و عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا محمد اجمل قادری نے کہاکہ 1973ء کے آئین کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، تحفظ ناموس رسالتﷺ ایکٹ میں کوئی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی،آئین میں اسلامی قوانین کے بنیادی اصول طے کر دیا ہے ،حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ذات ہے اور قر آن وسنت کے نفاذ کے لئے قانون سازی کر نا ہر حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

،پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے سازشیں عروج پر ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو اپنااپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت علماء اسلام(س) لاہور ڈویژن کے امیر مفتی احمد علی ثانی سمیت دیگر کے ہمراہ کیولری گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ 73ء کے آئین پرعمل درآمد اس وقت کی اہم ضرورت ہے ،سی پیک پروگرام کو خراب کر نے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ایسی ہر سازش کا جے یو آئی اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -