چین میں مشتعل ریچھوں کا سیاحوں کی گاڑی پر حملہ

چین میں مشتعل ریچھوں کا سیاحوں کی گاڑی پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے وائلڈ لائف پارک میں مشتعل ریچھوں نے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔یہ دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب دو دیو قامت کالے ریچھوں نے پارک میں آئے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کردیا اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم شیشے بند ہونے کے باعث کوئی نقصان نہ پہنچاسکے۔اس حادثے میں سیاح محفوظ رہے تاہم گاڑی میں موجود تمام لوگ حملے کی وجہ سے شدید خوف زدہ ہوگئے۔