سکھر کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 6سالہ بچی جاں بحق، ورثا کی توڑ پھوڑ

سکھر کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 6سالہ بچی جاں بحق، ورثا کی توڑ ...

  

سکھر ( مانیٹرنگ ڈیسک)سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 6سال کی بچی جاں بحق ہوگئی ، ورثانے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی او ر دروازے توڑ دیئے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی تشویشناک حالت سے والدین کو آگاہ کردیا تھا،جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے غلط انجکشن کے باعث بچی کی موت ہوئی،ڈاکٹر بچی کا علاج چھوڑ کر پیسوں کا تقاضا کرتے رہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کو گزشتہ روز ہرنیا کی شکایت پر داخل کرایا گیا تھا،والدین کے اصرار پر بچی کا آپریشن کیا گیا، بچی کو انجکشن لگایا جس کے بعد بچی چل بسی۔

مزید :

صفحہ آخر -