پارہ چنار دھماکہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کی کارستانی ہے‘ جماعت اسلامی

پارہ چنار دھماکہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کی کارستانی ہے‘ جماعت اسلامی

  

بہاولپور( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر ضلع سید ذیشان اختر ،نائب امیر نصراللہ ناصر ،جنرل سیکرٹری عرفان انجم نے کہاہے کہ پارہ چنار کاربم دھماکہ ملک دشمن بیرونی قوتوں کی کارستانی ہے۔نہتے اور بے گناہ افراد کی جانوں سے کھیلنے والے ظالم کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔دہشتگردی کے واقعات قومی عزم کومتزلزل کرنے کی گہری (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

سازش ہیں۔پارہ چنار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کی خاطرخواہ مالی امدادکی جائے۔معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے کھلم کھلا دشمن ہیں۔دہشت گردی کی حالیہ لہرکے پیچھے ’’را‘‘،موساد اور سی آئی اے کاگٹھ جوڑ معلوم ہوتاہے۔اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فی الفور کاروائی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -