پیرس میں مساجد کی کمی ، مسلمانوں کاسڑک پر نمازاداکرکے حکومت کیخلاف احتجاج

پیرس میں مساجد کی کمی ، مسلمانوں کاسڑک پر نمازاداکرکے حکومت کیخلاف احتجاج

  

پیرس(این این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلم کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے مساجد فراہم نہ کرنے پر سڑک پر احتجاجاً نماز پڑھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں مقیم 50 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو اپنی عبادت گاہوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ فرانس حکومت کی جانب سے بھی مسلم کمیونٹی سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا جس پر مساجد فراہم نہ کرنے کے خلاف مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجاً سڑک پر نماز ادا کی۔میڈیا رپورٹس کے (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

مطابق فرانسیسی حکام نے کہاکہ پیرس کے کلیچی ہال عبادت گاہ کے طور پر کرائے پر دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جسے وہاں کے رہائشی 60 ہزار مسلمان ملٹی میڈیا لائیبریری کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ کلیچی سٹی ہال کے حکام کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی 2016 میں کھلنے والے نئے اسلامی کلچرل اور عبادت گاہ میں نماز ادا کرسکتے ہیں جو پہلے ہی سیکڑوں مسلمانوں کی جانب سے زیر استعمال ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -