سانحہ پارا چنار پر وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے‘ شاہ محمود قریشی

سانحہ پارا چنار پر وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے‘ شاہ محمود قریشی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کی دعویدار حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سانحہ پارا چنار پر وزیراعظم میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیئے تعلیمات نبو ی ؐ سے دوری کی وجہ سے ہم گوناں گوں مسائل کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بنگل والا میں مرکزی میلاد کمیٹی بنگل والا کے زیراہتمام سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں سید احمد مجتبی گیلانی، علامہ سید جعفر قریشی، مخدوم زین قریشی، حاجی خضر خان بلوچ، قاری اعجاز محمود ، حامد علی سعیدی ، فاروق خان بلوچ، شہوار خان بلوچ ، یونس قلندری ودیگر نے شرکت کی جبکہ معروف نعت خواں اظہر فریدی (پاک پتن ) عمر زبیر (لاہور ) اور قاری رحمت حسین قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی ہو نی چاہیئے جس کی وجہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہو ئی ہے اور دل خون کے آنسو رورہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات نبوی ؐ پر عمل پیرا ہو ا جائے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی شرافت کی قلعی کھول دی لیکن کرپٹ حکمران میں نہ مانوں پر قائم ہیں عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکی ہے انشاء اللہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے اور پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -