میپکو ریجن میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں بجلی چوری‘ لائن سروسز میں اضافہ کا سبب
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں انجینئرز،ا فسروں کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتی و تقرری بجلی چوری اور لائن لاسز میں اضافے کا سبب بن گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاست دان ، ایکسئین، ایس ڈی اوز سے ناصرف خود بلکہ سپورٹرزسمیت من پسند افراد کو بھی مستفید کروارہے ہیں۔ سیاسی بنیادوں پر تعیناتی خود آپریشنل افسروں کیلئے مشکلات کا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
سبب بن کررہ گئی ہے۔ انجینئرز برادری میں اس حوالے سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ گرمی کا سیزن شروع ہونے سے قبل ہی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کی پوسٹنگ سے علیحدگی اختیار کرلی جائے کیونکہ ریکوری کے 100 فی صد اہداف اور لائن لاسز میں کمیکے اہداف کیلئے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سیاست دان بڑی رکاوٹ ہیں۔
سیاسی تعیناتیاں