پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے ملتان سے قافلے لاڑکانہ روانہ

پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے ملتان سے ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کومنائی جائے گی،ان کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملک بھرسے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اس سلسلے میں زکریا ایکسپریس کے زریعے گذشتہ روز ریلوے اسٹیشن کینٹ سے پیپلز پارٹی کے رہنما ایم سلیم راجہ کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ گڑھی خدابخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہو گیا اس موقع پر کارکنوں نے جئے بھٹو ، جئے بے نظیر کے نعرے لگائے اور پارٹی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں بھی نعرے بازی کی جبکہ بلال چوک سے پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن نذیرکاٹھیا کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا قافلہ گڑھی خدابخش کیلئے روانہ ہوگیا ،روانگی سے قبل پارٹی پرچم تھامے ہوئے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے پارٹی رہنماؤ ں کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -