حج پالیسی کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2017ء کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے ،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حج کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ اب عدالت کرے گی،ہوپ 2013ء(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پُر امید۔سرکاری حج سکیم میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی،درخواستوں کی وصولی کب شروع ہوں گی،معلومات لینے والوں کا تانتا ،اس سال سرکاری حج درخواستیں 4لاکھ کے قریب جمع ہونے کا امکان ہے ،سرکاری سکیم میں ایک لاکھ 7ہزار عازمین جائیں گے ،گزشتہ سال سرکاری سکیم کے تحت 70ہزار افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا ،دو لاکھ80ہزار درخواستیں وصول ہوئی تھیں،2لاکھ10ہزار درخواستیں مسترد کرنا پڑیں تھیں اس سال اپریل میں حج پالیسی کے اعلان کے ساتھ ہی حج درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی ،10دن درخواست دینے کے لیے دئیے جائیں گے،سرکاری حج سکیم کے خوش نصیبوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہو گا،سرکاری حج سکیم کی حج درخواست کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ کی میعاد 30مارچ 2018ء تک ہونا لازمی ہے ،بنک مفت حج فارم فراہم کریں گے ،پرائیویٹ حج سکیم کی درخواستیں رجسٹرڈ حج آرگنائزر وصول کریں گے ،وزارت مذہبی امور رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کرے گا،حج پالیسی2017ء تیار ہے ،ہائی پاور کمیٹی کے ممبران کے کمنٹس کے بعدوفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کر دی جائے گی،اسی دن اعلان ہو گا،حج درخواستوں کی وصولی حج پالیسی کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد شروع ہو گی،وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ۔