28 کروڑ کی لاگت کے گیس منصوبے منظور

28 کروڑ کی لاگت کے گیس منصوبے منظور

  

جہانیاں( نمائندہ خصوصی ) جہانیاں کے چکوک کے لئے 28کروڑ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کی لاگت کے گیس کے منصوبے منظور ، کام چند دنوں میں شروع ہو جائے گا، اس منصوبہ سے چک نمبر109/10R،106/10R،105/10R رحیم شاہ ، غریب آباد ، بستی پیر جہانیاں کے چکوک کی آبادییاں مستفید ہو سکیں گی ، گیس کے فنڈز آچکے ہیں اور چند یوم میں ان علاقوں میں کام شروع ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری افتخارنذیر ایم این اے جہانیاں نے ناسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم غریب لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اسی لئے غریب علاقوں میں پہلے گیس دے رہے ہیں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی مہربانی سے ان منصوبوں کوچند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اور الیکشن سے پہلے ان علاقوں کے لوگ گیس سے مستفید ہو سکیں گے ، انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن سے پہلے چک نمبر107,108,104,103,115/10Rنائی والا، بستی خدابخش ، پل 114اور جہانیاں کے گردونواح میں منصوبہ جات مکمل کرلیا جائیگا ، انہوں نے مزید بتایا کہ جہانیاں اور گردونواح کے لئے 4کلومیٹر پائپ لائن بھی منظور کی گئی ہے اس پر بھی چند یوم میں کام شروع ہوجائے گا۔ اس موقعہ پرحاجی عطاء الرحمن چےئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں ، وائس چییرمین ضلع کونسل چوہدری ضیاء الرحمن ، چوہدری الطاف حسین ڈانگرہ ، چوہدری اصغرعلی رندہاوا ، چوہدری امین گجر، چوہدری شہزاد فیصل ، چوہدری اشفاق احمد جنرل سیکرٹری جہانیاں پریس کلب ، عبدالمجیدرحمانی ، میاں عبدالحمید، فیض احمد فیض، فیض احمد فیض، خالد محمود بھٹی ، قاسم علی ، فیاض احمد چٹھہ ، عثمان بشیر ، محمد الیاس سندھو، جاویدصدیق، نذیر احمدگوندل اور دیگر موجودتھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -