خواتین کی جیلوں کی اصلاحات کی جا رہی ہیں

خواتین کی جیلوں کی اصلاحات کی جا رہی ہیں

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی خواتین کی جیلوں کی اصلاحات کی جا رہی ہیں،قیدیوں کے کھانے کو بھی مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،تحمل ،برداشت اور روا داری پر مبنی پر امن معاشرے کا قیام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب تھا،مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک اس منزل کی جانب رواں دواں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی وائس چئیرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،سابق چےئرمین ضلع کونسل ملک محمد افضل ہنجراء،چےئرمین میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ ملک نصیرالدین ہنجراء ، چئیرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلرزچوہدری عبدالوحید ودیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 176اورپی پی 251کے تمام چھوٹے و بڑے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ، شہر میں جدید سیوریج سسٹم کے قیام ، حلقہ میں نئے جدید ہسپتال کی تعمیر،تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کی اپ گریڈیشن ، ڈائیلسز سنٹر، امراض دل یونٹ اور شہر کے اندورونی علاقوں میں سڑکات کی تعمیرات اور ٹف تائلز کی تنصیب ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -