مارچ 2017ء 12سرچ آپریشنز میں 45مشکوک افراد حراست میں لئے گئے

مارچ 2017ء 12سرچ آپریشنز میں 45مشکوک افراد حراست میں لئے گئے

  

ملتان(کرائم رپورٹر)مارچ کے مہینے کے دوران ضلع ملتان میں پولیس ، جے ٹی ٹی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں نے 12مختلف سرچ آپریشنز میں 45مشکوک افراد کو زیر حراست میں لے کر جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی ہے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 1200 کے قریب مکانات اور3000افراد کی بائیو میٹرک سکیننگ عمل میں لائی گئی ۔ گزشتہ ماہ کی مرتب شدہ رپورٹ کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی ،لوہاری (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

گیٹ ،بی زیڈ ،قطب پور،ممتاز آباد ،مظفر آباد ،کینٹ،گلگشت ،کوتوالی،قادر پور راں،شاہ رکن عالم ،شاہ شمس ،اور جلیل آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔ان میں زکریا ٹاون،ڈیفنس کالونی،نواں شہر،قاسم بیلہ،ابدالی کالونی،مانک پور،گردیزی مارکیٹ ،گھنٹہ گھر،خواجہ فرید کالونی ،شاہ جہاں کالونی،حسین ٹاون،ریوڑی محلہ،صادق آباد،بہاولپور بائی پاس سیوڑہ چوک،شالیمار کالونی،شامل ہیں۔سرچ آپریشنز کے دوران مذکورہ علاقوں میں آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔سٹی پولیس آفیسر ملتان احسن یونس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز سے بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ملتان میں امن او ما ن کی صورتحال برقرار اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ان آپریشنز کے ذریعے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والے فورتھ شیڈول اورسابقہ جرائم میں ملوث افراد کی پڑتال کی گئی ہیں۔

سرچ آپریشنز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -