مسجد کی تعمیر کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانیوالے کنٹریکٹر کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

مسجد کی تعمیر کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانیوالے کنٹریکٹر کیخلاف کارروائی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں مسجد کی تعمیر کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے کنٹریکٹر کیخلاف کارروائی نہیں کرسکی 4 روز سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایم ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ فہد کھوسہ کنسٹرکش کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی شروع نہیں کرسکا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی ایکے جن افسروں نے فہد کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی کی دستاویزات کی سکروٹنی کی ہے انہیں بھی بچانے کی پوری کوشش جاری ہے دوسری طرف فہد کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی کے مالک نے بھی اپنے بچاؤ کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر رکھی ہے پیپرا قوانین کیمطابق ٹینڈرنگ پراسس میں بوگس دستاویزات جمع کرانے پر متعلقہ فرم کو فوری طور پر بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ بلیک لسٹنگ لیئر پیپرا تھارٹی کو بھجوانے کا پابند ہے جس کے بعد اس فرم کو پیپرا پاکستان، پیپرا پنجاب کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کردیا جاتا ہے تاکہ کوئی ادارہ بلیک لسٹ فرم کو ٹینڈرگ پراسس میں شامل نہ کرسکے لیکن ایم ڈی اے کی جانب سے بلیک لسٹنگ کے مختصر پراسس کو جان بوجھ کر طول دیا جا رہا ہے تاکہ فہد کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی کے مفادات متاثر نہ ہوں بتایا جاتا ہے فہد کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی کیخلاف حتمی فیصلہ نہ ہونے کیوجہ سے ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے کردار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں

جعلی دستاویزات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -