اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کے پٹواریوں کے ٹرانسفر احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا

اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کے پٹواریوں کے ٹرانسفر احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکے ہیں اے سی نے 22 مارچ کو تحصیل ملتان سٹی میں 7 پٹواریوں کے ٹرانسفر کے آرڈرز جاری کیے 10 روز سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان ٹرانسفر آرڈرز پر بھی تاحال عمل نہیں ہوا معلوم ہوا (بقیہ 39صفحہ12پر )

ہے اس کی بنیادی وجہ موضع طرف راوی میں تعینات پٹواری محمد اسحاق ہے ، پٹواری محمد اسحاق کو ٹرانسفر کرکے موضع ماڑی سیتل تعینات کیا گیا جبکہ اس موضع میں پٹواری ندیم مصطفیٰ کو ٹرانسفر کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ٹرانسفر آرڈر جاری کرنے کے بعد بری الذمہ ہوگئے اور اپنے آرڈرز پر عمل درآمد نہیں کرایا اس خاموشی کی وجہ سے پٹواری محمد اسحاق کے موضع طرف راوی کا چارج نہیں چھوڑا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکم امتناعی کا سہارا لے لیا پٹواریوں کے درمیان چارج کا لین دین نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سائلین کو ریونیو سے متعلقہ معاملات ا8ٰن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے معلوم ہوا ہے پٹواری محمد اسحاق ٹرانسفر ہونے کے بعد موضع طرف راوی کے امور سرانجام دے رہا ہے اور یہ سابقہ تاریخوں میں نمٹائے جا رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -